چین نے سونے کی خریداری میں اضافہ کر دیا

August 19, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے گزشتہ ماہ سوئٹرزلینڈ سے 80؍ ٹن سونا خرید کیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں سوئس فیڈرل کسٹمز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے اتنی بڑی مقدار میں سونے کی منتقلی گزشتہ جون کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہے جبکہ مئی کے مقابلے میں 8؍ گنا زیادہ ہے۔ سونے کی درآمد میں پانچ سال کے دوران ہونے والے ریکارڈ اضافے سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ کورونا کے وقتوں میں مارکیٹ بندش کے بعد اب کاروبار کھلنے کے بعد سے چین میں بیش قدر دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی میں سونے کی قدر 1700؍ ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی جو پہلے 2000؍ ڈالر فی اونس تک تھی۔