برطانیہ، تنخواہوں میں عدم اضافہ، ریلوے سمیت کئی شعبوں کے ملازمین سراپا احتجاج

August 19, 2022

لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز) برطانیہ میں مہنگائی نے تنخواہ دار طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ، ریلوے سمیت کئی شعبوں کے لاکھوں ملازمین سراپا
احتجاج ، ریلوے کیساتھ ساتھ ڈاک، بندرگاہ اور ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کا بھی ہڑتال کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تنخواہوں میں عدم اضافے اور ورکنگ سہولت بہتر نہ ہونے کیخلاف ریلوے کے لاکھوں ملازمین نے جمعرات کے روز ایک بار پھر ہڑتال کردی، یہ ریلوے ملازمین کی جانب سے ہڑتالوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے جس کے باعث مسافروں اور چھٹیاں گزارنے کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، برطانیہ کو کئی دہائیوں کی بدترین کساد بازاری کا سامنا ہے جس کے باعث تنخواہوں پر بھی اثر پڑا ہے ، ریلوے کیساتھ ساتھ ڈاک کے عملے اور مشرقی انگلینڈ میں واقع برطانیہ کی سب سے بڑی مال بردار بندرگاہ ʼفیلکس اسٹو‘ کے ملازمین اتوار سے 8 روزہ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔