برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا

September 07, 2022

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس نے کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریس کوفی وزیر صحت اور نائب وزیراعظم مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کاسی کوارٹنگ چانسلر اور جیمز کلیورلی وزیر خارجہ ہونگے۔

سویلا بریورمین وزیر داخلہ اور وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ بین ویلس کو وزیر دفاع بنادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین ویلس 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے۔