دفعہ 144 کی خلاف ورزی، عمران خان اور دیگر کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

September 07, 2022

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سیف اللّٰہ نیازی، صداقت عباسی، شہزاد وسیم اور فیصل جاوید بھی عدالت پہنچے۔

عدالت نے عمران خان، اسد عمر، اسد قیصر اور فیصل واؤڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔