سونا فی تولہ 1500؍روپے سستا

September 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1500روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کی کمی سے1675ڈالر سے کم ہو کر 1662 ڈالرفی اونس ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1500 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 54ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 32ہزار 630 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔