متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں 17فیصد نمو ریکارڈ

September 20, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہ اگست کے دوران17 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں یواے ای سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر8فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے اگست 2022 تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 988 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔