امریکی صدر اسٹیج پر کنفیوژ ہوگئے

September 22, 2022

فائل فوٹو

امریکی صدر جوزف بائیڈن نیویارک میں ہونے والے ایک ایونٹ میں تقریر ختم کرنے کے بعد پریشان دکھائی دیئے۔

انٹرنیٹ پر متعدد لوگوںنے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر ختم کرنے کے بعد وہاں سے جانے کے دوران امریکی صدر پریشان ہو کر رکے اور پھر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران امریکی صدر نے کچھ کہا تاہم تالیوں کے شور میںان کی آواز ویڈیو میں زیادہ واضحنہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کیخلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔