سیکڑوں دیہات زیرآب، معمولات زندگی متاثر، مچھروں کی بہتات، ملیریا، گیسٹرو اور ڈینگی کے مریض ہونے کے خدشات

September 23, 2022

سکھر (بیورورپورٹ ) بارشوں اور ی صورتحال ختم ہونے کے بعد بھی متعدد اضلاع زیر آب آنے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، ضلع نوشہرو فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل اب تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور وہاں کے قیدیوں کو بھی خیرپور سکھر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ وٹنری ڈائگنوز کا ضلعی ادارہ اور میونسپل نوشہرو فیروز کے 8 وارڈز میں اب بھی پانی ہے تاہم وارڈ نمبر 15اور سولہ کے کئی سو دیہات کھیت کھلیان پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں پانی تین سے دس فٹ تک موجود ہے جس کے باعث مچھروں کا آزار ملیریا گیسٹرو کی وبا پھیل گئی ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریض بھی ہوسکتے ہیں لیکن ڈینگی ٹیسٹ نہ ہونے کے باعث ملیریا بخار ہی سمجھا جارہا ہے، گائوں کے لوگوں کا زمینی راستہ منقطع ہونے کے باعث لوگ شہر آنے اور جانے کے لئے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں، بارش اور ی صورتحال ختم ہونے کے باوجود عوام کی مشکلات روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہیں ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز وٹنری ڈائگنوز کا ضلعی ادارہ میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز کا وارڈ نمبر پندرہ اور سولہ بہت زیادہ متاثر ہے درجنوں گائوں پانی کی لپیٹ میں ہیں تمام دیہی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے بعد لوگ کرائے پر کشتیاں منگوا کر شہر آتے اور جاتے ہیں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے سبب مچھروں اور سانپوں کا راج بھی نظر آتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوگ مچھروں اور سانپوں سے بچنے کے لیے رات بھر جاگ کر گزار رہے ہیں، کچھ مال مویشی مر چکے کچھ بیمار ہیں، ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے جیل کے 300سے زائد قیدی خیرپور اور سکھر جیل منتقل کردیئے ہیں ،گائوں میر محمد تگڑ گائوں بھادر تگڑ گائوں غازی تگڑ گائوں فضل محمد ڈنگراچ گائوں دریا خان گائوں شمس الدین باٹ گائوں آگیڈنہ سولنگی گائوں بچل سولنگی گائوں سرائی اللہ بخش ڈنگراچ گائوں یار محمد ڈنگراچ گائوں وڈا ڈنگراچ سمیت درجنوں گائوں کے مکین اپنے ٹوٹے پھوٹے گھروں میں موجود ہیں ۔