گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 15000 اسکالرشپ کا اعلان

September 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے 15,000 اسکالرشپ کا اعلان، گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے،گوگل نے کیریئر سرٹیفکیٹس متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے لچکدار راستے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔اپنے مشن ’اَن –لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘ میں گوگل نے اپنے اْس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہاِس سال، اپنے مقامی پارٹنرز – انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ (IRM) اور Ignite کے ذریعے 15,000 اسکالرشپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے، جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔الفا بیٹا ( Alpha Beta)کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز2030ء تک ،پاکستان میں،9.7َ کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کرسکتیں ہیں۔ پاکستان کے ICT سیکٹرنے گزشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 20-فیصد اضافہ ہوا ہے۔حال ہی میں ICT سے تعلق رکھنے والی برآمدات میں 5 ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا خیال ہے کہ ’’اس شعبے میں (ملک کی) سب سے بڑی برآمدی صنعت بننے کی گنجائش موجود ہے۔‘‘ اس وقت پاکستان کی تقریباً 4.7 فیصد افراد ی قوت ICTکے شعبے میں کام کر رہی ہے جس میں سے 6فیصد یعنی کم و بیش 2 لاکھ کارکن خواتین ہیں۔ پاکستان کے ممتاز جاب پورٹل، rozee.pk پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق،سب سے زیادہ اسامیاں بھی ICT کے شعبے میں پائی جاتی ہیں۔اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، فرحان قریشی نے کہاآج، ہمیں Grow with Google پروگرام کے زیرنگیں گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔