پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کو میوچل فنڈز کے آغاز کی منظوری

September 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)نے پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کومیوچل فنڈز(شریعہ کمپلائنٹ اجتماعی سرمایہ کاری اسکیمز)کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد کمپنی اپنے فنڈز کے آئی پی او(IPO) کا بھی جلد اجراء کرے گی۔پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نے دسمبر 2021میں ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اور انویسٹمنٹ ایڈوائزر کے طورپر کام کرنے کا لائسنس حاصل کیا تھا۔ پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ نے عوام کی سرمایہ کاری کی ضرورت کو پوراکرنے والے6پلانز پر مشتمل3شریعہ کمپلائنٹ فنڈز کی منظوری حاصل کی ہے۔ اپنی گروپ کمپنی کے مضبوط تکافل بازو کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کے ساتھ تکافل کے فوائد کو ملایا جائے گا۔پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت نے لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں تکافل کے ساتھ شریعہ کمپلائنٹ میوچل فنڈز کی وسیع اقسام کی منظوری حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔