روس یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب، عالمی امن تباہ کر رہا ہے، امریکا

September 24, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر روس پر تنقید میں شدت لاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرین میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا، ʼʼپوٹن نے تناؤ میں کمی کی بجائے اضافے کا راستہ اختیار کیا اور یوں ہماری نگاہ میں وہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی مرتکب ہو رہے ہیں۔‘‘