مریم نفیس کا فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب

September 24, 2022

مریم نفیس، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے فنکاروں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

مریم نفیس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والی ٹوئٹر صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

اُنہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں اور میرے شوہر خود ذاتی طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’حدیقہ کیانی بھی اس حوالے سے کام کررہی ہیں، ریشم جی بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’فنکار سیلاب زدگان کے لیے بہت سے عطیات دے رہے ہیں، جس کے بارے میں آپ لوگوں علم نہیں ہے‘۔

مریم نفیس نے لکھا کہ’اب سیلاب زدگان کی مددکرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرو تو بھی مسئلہ اور نہ کرو تو بھی مسئلہ، آپ اپنے حصّے کا کام کریں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہمیں اس بارے میں کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’اور حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں‘۔