کوہلی نے آج کونسی ’بہترین‘ تصویر شیئر کی؟

September 24, 2022

فائل فوٹو

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی تصویر شیئر کردی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی نے راجر فیڈرر کے کیریئر کے آخری میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ میرے لئے یہ کھیلوں کی سب سے بہترین تصویر ہے۔

ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ کس نے سوچا تھا کہ حریف ایک دوسرے کے لئے ایسا محسوس کرسکتے ہیں، یہی کھیل کی خوبصورتی ہے۔ جب آپ کے ساتھی آپ کے لیے روئیں تو آپ سمجھ جاتے ہیں کہ آپ نے اپنی صلاحیتوں کے ساتھ کیا کردیا۔

بھارتی بیٹر نے لکھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے لئے عزت کے سوا اور کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ آج نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے۔