عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر غور

September 25, 2022

عالمی بینک پاکستان کو سیلاب کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

نائب صدر مارٹن ریزر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

قبل ازیں عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔