جرمن تنظیم کا پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 25 ہزار یورو کا عطیہ

September 25, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جرمنی کی’’ ہیومنٹی فرسٹ‘‘ تنظیم کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے25000 یورو کا عطیہ، رقم وزیر اعظم پاکستان کے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں نیشنل بنک آف پاکستان فرینکفرٹ میں جمع کرائی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ہیومنٹی فرسٹجرمنی چیپٹرکے ایک وفد نے چیئرمین اطہر زبیر کی قیادت میں پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں قونصل جنرل زاہد حسین سے ملاقات کی اورسرمونیم چیکاور بنک کی تصدیق شدہ رسید پیش کی ۔