بلوچستان حکومت کو قربانی کے بکرے کی طرح ذبح کیا جاتا ہے، جمعیت س

September 25, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد بازئی،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی،مولانا نجم الدین درویش،سردار نسیم خان محسود،شربت خان کاکڑ، مولانا اصفحان،مولانا عبدالوہاب مردانزئی، حافظ رحمت اللہ دمڑ،حاجی خیر محمد دمڑ ودیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مفادات کسی کو عزیز نہیں، مرکزی حکومت کچھ لو کچھ دو کے تحت بلوچستان حکومت کو قربانی کے بکرے کی طرح ذبح کرتی ہے، اس وقت بلوچستان حکومت میں نئے اتحاد ،بی اے پی اور جمعیت(ف) کے اتحاد میں پی ٹی آئی ارکان کے پاس دو آپشن ہو نگے یا وفاداری ختم کریں یا وزارتوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ وفاداری کے سزاء میں ان کی کشتی ڈوبی نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت(س) کے تمام ضلعی قائدین جماعت کی بنیادوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے یونٹوں پر زیادہ توجہ دیں ے اور تمام ضلعی قائدین فوری طورپر یونٹوں کے قیام میں کوئی کسر نہ چھوڑیں بلکہ فوری یونٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے ۔