موسم کی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان کو مشکل سے دوچار کر دیا، اسماعیل راہو

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ موسم کی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان کو بہت مشکل حالات سے دوچار کر دیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے دنیا کے سب سے بڑے فورم کو عمران شاہی نے مکمل نظرانداز کیا تھا، جن نااہل وزرا ملک امین اسلم اور زرتاج گل کو بھیجا، وہ گلاسکو میں آپس میں لڑ کر واپس آگئے تھے، نالائق حکمرانوں کی وجہ سے سابق عالمی کانفرنس میں پاکستان اپنا بھرپور موقف پیش کرنے سے محروم ہوگیا تھا، عمران حکومت نے پچھلے چار برس موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا۔