زمین کے تنازع کا تصفیہ

September 26, 2022

کوئٹہ (پ ر)سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی اور میر رامین محمد حسنی کی قیادت میں محمد حسنی سمیت دیگرمعتبرین کی کائوشوں سے محمد حسنی کے طائفے کیرائی اور حسینی کے درمیان بتگو سوراب میں دوسال سے جاری زمین کےتنازع کاتصفیہ ہوگیا فریقین نےسردارزادہ میر علی حیدرمحمد حسنی کو تحریری اختیار دیا تھادیوان کا پہلا سیشن 10ستمبر کومکران ہائوس میں ہوا حسینی طائفہ کے پیش کردہ دستاویزات اور اسناد کی توثیق کی گئی جبکہ کیرائی طائفہ کو 15 دن کا وقت دیا گیا اتوار کو دیوان کا حتمی سیشن ہوا جس میں تمام دستاویزات و اسناد کا بغور جائزہ لیا گیا کیرائی طائفہ قابل قبول دستاویزات و اسناد پیش نہ کرسکا سردارزادہ میر علی حیدر محمد حسنی نے حسینی طائفہ کے پیش کردہ سند جوخان آف قلات نے تقریباً 232 سال قبل جاری کیا تھاکی تصدیق کی اور فیصلہ سنایا دیوان میں سردارزادہ میر رامین محمد حسنی، سردار ظفر علی محمد حسنی، میر محمد حنیف محمد حسنی، ملک منیر محمد حسنی، ٹکری محمد عمر محمد حسنی، بیگ محمد محمد حسنی، میر لعل جان محمد حسنی، ٹکری حمزہ محمد حسنی، چیئرمین رحمت اللہ محمد حسنی ، میر دائود خان محمد حسنی، میر لیاقت علی محمد حسنی، ماسٹر محمد امین محمد حسنی، نائب مصطفیٰ محمد حسنی، پرسنل سیکرٹری ٹو میر علی حیدر جان محمد حسنی غلام نبی محمد حسنی ودیگرشامل تھے۔