سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، چوہدری تنویر اور چوہدری دانیال پر فرد جرم عائد

September 26, 2022

اسکرین گریب

راولپنڈی کی عدالت نے سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری تنویر اور چوہدری دانیال پر فرد جرم عائد کر دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر اور ساتھی چوہدری دانیال نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

چوہدری تنویر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے 2019 میں 27 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ کےجج محمد مسرور زمان نے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔