• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریٹرن کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد جرمانوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی : فائل فوٹو
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی : فائل فوٹو 

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ  ٹیکس ریٹرن کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد جرمانوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ پہلے مہینے 10 ہزار ، دوسرے مہینے 25 ہزار اور تیسرے مہینے 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اپنے بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ دکانداروں کو ان کی مرضی کی اسکیم دی ہے اب ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فائلر بننے کےلیے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی جس میں 15 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 15 اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر میں ٹیکس وصولی کا 100 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ اس ماہ میں مجموعی ٹیکس وصولی ایک ہزار 390 ارب روپے رہی۔

قومی خبریں سے مزید