وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

September 27, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ،اجلاس کل بدھ کو صبح پی ایم ہائوس میں ہو گا۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میںشرکت کیلئے دورہ امریکا پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے،نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی خوش آمدید کہاجائے گا، سیاسی صورتحال پر مشاورت اور معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔