تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر، فی بیرل 84.80 ڈالرز کا ہوگیا

September 27, 2022

لندن(خبرایجنسیاں، مانیٹرنگ نیوز) کساد بازاری کاخدشہ، تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر، فی بیرل 84.80ڈالرزکا ہوگیا،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت کم ہو کر 77.21 ڈالر پر آگئی ہے جو 6 جنوری کے بعد کم ترین سطح ہے۔

غیرملکی خبررساںاداروں کےمطابق دنیا بھر میں ممکنہ کساد بازاری کے پیش نظر ایندھن کی طلب میں کمی کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی آگئی.

دنیا کے اہم مرکزی بینکوں کی طرف سے شرح سود اور امریکی ڈالر میں اضافے کی وجہ سے دیگر ممالک کے صارفین کی خام تیل خریدنے کی صلاحیت محدود ہونے سے عالمی سطح پر کساد بازاری کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے، جس سے معاہدے میں 84.51 ڈالر تک کمی ہوئی ہے جو 14 جنوری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔