سوشل میڈیا پلیٹ فارم غصے اور منفی جذبات کو پروان چڑھا رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

September 27, 2022

نیویارک(خبرایجنسی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم غصے اور منفی جذبات کو پروان چڑھا رہا ہے، معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے.

نفرت پر مبنی بیانات اور غلط معلومات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے، اسے تبدیل کرنے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے.

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز غصہ اور منفی جذبات کو فروغ دے رہے ہیں، غصے اور منفی جذبات کو فروغ دینے کی وجہ سے معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، نفرت پر مبنی بیانات اور غلط معلومات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔