پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ

September 27, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پرپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک اصغر حیات ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اشتیاق احمد ورک نے لیکچرز دیئے، لیکچرز کے دوران28 تفتیشی افسران کوسنگین مقدمات میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنے، پارسل کی تیاری، کرائم سین کو محفوظ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کا کہناتھاکہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیش کے معیار اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نےکہاکہ مؤثرتفتیش اورپیروی مقدمات کو بہتربناکر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے۔ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد تفتیش میں نقائص کو دور کرنا اورتفتیشی افسران کی استعداد کا ر بڑھاناہے۔