بھارت میں انوکھا احتجاج، ہزاروں گائیں آزاد کردی گئیں

September 27, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

بھارت میں مطالبات پورے نہ کئے جانے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے ہزاروں گائیں سڑکوں پر چھوڑدیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں مویشیوں کے باڑے چلانے والے ٹرسٹوں اور کیٹل پاؤنڈزنے حکومتی وعدے کے باوجود رقم نہ ملنے پر احتجاجاً ہزاروں گائیں سڑکوں پر چھوڑ دیں جن میں سے کئی سرکاری عمارتوں میں بھی گھس گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد گائیں سرکاری عمارتوں میں گھس گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اس انوکھے احتجاج اور متعدد گائیں سڑکوںپر آنے کے باعثکئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کہا ہے کہ مویشیوں کے باڑوں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق بجٹمیں مختص رقم حکومت نے جاری نہیںکی۔

مظاہرین نے اس ماہ کے آخر تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔