ویڈیو، ایوارڈز شو میں احمد علی اکبر نے احمد علی بٹ کو تھپڑ جڑ دیا

September 27, 2022

اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکار احمد علی اکبر نے ایوارڈز شو کے دوران میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ رسید کر دیا۔

سلجھی ہوئی طبیعت کے مالک اداکار، جیو انٹرٹینمٹ کی فلم ’لال کبوتر‘ سے شہرت پانے والے احمد علی اکبر نے بین الاقوامی ایوارڈز شو ’آسکر2022‘ کی یاد تازہ کردی۔

اس سال ہونے والے آسکر ایوارڈز شو کے دوران امریکی اداکار وِل اسمتھ نے لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

ایسا ہی کچھ احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کے ساتھ کیا گیا مگر یہ صرف ایک ڈرامہ تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد علی بٹ اداکار احمد علی اکبر کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کا ذکر کر رہے ہیں۔

احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ دیکھا میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا۔

اس جملے کے ادا ہوتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اُٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو (ڈرامہ رچاتے ہوئے) تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس کے بعد وہاں بیٹھی آڈئینس سمیت سب فنکار بھی ہنس پڑتے ہیں۔