• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ یافتہ ول اسمتھ کا دوران تقریب اہلیہ کا مذاق اڑانے پر میزبان کو تھپڑ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کوتھپڑ دے مارا۔گزشتہ شام 94ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہے۔آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔یاد رہے کہ بیماری کی وجہ سے جاڈا پنکٹ کے بال جھڑ گئے تھے۔امریکی اداکار ول اسمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ جبکہ جیسیکا چیسٹین نے ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔غیرملکی ذرائع کے مطابق لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں ول اسمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ میں وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا ہے۔ول اسمتھ نے کہا کہ ’رچرڈ ولیمز اپنے خاندان کے ایک زبردست محافظ تھے۔ فن زندگی کا آئینہ ہوتا ہے۔ میں پاگل باپ کی طرح دکھتا ہوں جیسا کہ انہوں نے کہا، جیسا کہ وہ رچرڈ ولیمز کے بارے میں کہتے ہیں۔ لیکن محبت آپ کو پاگل پن پر مجبور کر دیتی ہے۔آسکر اپنے نام کرنے سے کچھ ہی دیر پہلے اسمتھ نے گالا میں اسٹیج پر جا کر میزبان کرس راک کو تھپڑ رسید کیا تھا جنہوں نے اداکار کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ کا مذاق اڑایا تھا۔اسمتھ نے اپنی تقریر کے اختتام میں کہا کہ ’میں امید کر رہا ہوں کہ اکیڈمی مجھے واپس بلائے گی۔‘ول اسمتھ نے جیویر بارڈیم (’بیئنگ دی ریکارڈوس‘)، بینیڈکٹ کمبر بیچ (’دی پاور آف دی ڈاگ‘)، اینڈریو گارفیلڈ (’ٹک، ٹک...بوم!‘) اور ڈینزیل واشنگٹن (’دا ٹریجڈی آف میکبیتھ) کو شکست دی ہے۔

دل لگی سے مزید