پیٹرولیم مصنوعات 15روپے تک سستی ہونے کا امکان

September 27, 2022

یکم اکتوبر سے لیوی نہ بڑھائی گئی تو پیٹرولیم مصنوعات15 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ بنتا ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول 237 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔