• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج نے ایران پر ایک اور حملہ کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر ایک اور حملہ کردیا، امریکا کی ایران پر حملوں کی یہ مسلسل آٹھویں رات ہے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرات سے محفوظ بنانے اور ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کے لیے گئے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق گزشتہ رات اردن میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والی ایرانی فورسز کو فوری سزا دینے کے مقصد سے حملے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے سیرک کے قریب حملے کیے ہیں، امریکی فوج نے حاجی آباد شہر کے قریب علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 2 امریکی فوجیوں کی اردن میں ہلاکت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید