• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ، فائنل آج، ہوٹل کرائے مہنگے

اسلام آباد  ( رپورٹ حنیف خالد ) فیفا ورلڈ کپ کا فائنل آج رات گئے نیویارک/ نیو جرسی کے جس میٹ لائیف ( METLIFE ) اسٹیڈیم میں ھو گاجو ایسٹ رودر فورڈ نیو جرسی میں ھے اس میں نشستوں کی اسٹینڈرڈ  تعداد  82 ھزار پانچ سو ھے اے بی سی نیوز امریکہ اور آسٹریلین براڈکاسٹننگ کارپوریشن کے مطابق شائقین سے معمول کے  150ڈالر سے 500 ڈالر فی رات والے ھوٹل کمرے کا فی رات کرایہ پندرہ سو سے 4500 ڈالر (12 لاکھ ساٹھ ھزار روپے ) فی رات وصول کر تے رھے نیو جرسی میں فیملی کے ساتھ عشروں سے ذاتی گھر میں مقیم ایک پاکستانی بابر حسن قریشی نے جنگ کو بتایا کہ مین ھیٹن نیویارک  سے میٹ لائف اسٹیڈیم تک کا دس بارہ میل سفر کا کرایہ  ٹرین بارہ ڈالر عام طور پر لیتی ھے ۔مگر  پورٹ اتھارٹی نے فائنل کی وجہ سے ٹرینوں کے کرائے اسٹیڈیم تک دو سو ڈالر (56 ھزار روپے) تک بڑھا دئے۔

اہم خبریں سے مزید