دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

September 27, 2022

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو گزشتہ رات طبعیت میں خرابی کے باعث ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی حالت بگڑ گئی تھی لیکن اب وہ بہتر ہیں۔

دو مہینے پہلے حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی دپیکا کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

فلم کے سیٹ پر انہوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

قبل ازیں انہیں کورونا وائرس بھی ہوچکا ہے لیکن روبہ صحت ہونے کے فوراً بعد وہ یورپ چلی گئی تھیں۔