اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ

September 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی معاونت کریں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جانے سے پہلے وہ انگلینڈ جائیں گے۔عمر رشید، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔عمر رشیدبدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گےوہ لندن میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے جاری ری ہیب میں بولنگ میں ان کی مدد کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان دونوں کا لندن میں ری ہیب جاری ہے۔