فلک شبیر اور سارہ خان ایوارڈ شو میں کیوں نہیں جاسکے؟

September 28, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان نے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

فلک شبیر نے گزشتہ روز انسٹا اسٹوری میں سوال جواب کا سیشن رکھا، اس دوران ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’وہ اور سارہ خان ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے کینیڈا کیوں نہیں گئے؟‘۔

صارف کے سوال پر انہوں نے دلچسپ انداز میں وجہ بتائی کہ ’ہم عالیانہ کو چھوڑ کر کمرے سے باہر نہیں جاتے تو ایوارڈ شو میں کیسے جاسکتے ہیں‘۔