یوگنڈا کی فوج کے دو ہیلی کاپٹرز کانگو میں گر کر تباہ، 22 اہلکار ہلاک

September 28, 2022

جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز منگل کے روز گر کر تباہ ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں 22 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

کنساشا سے عرب میڈیا کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ دونوں فوجی ہیلی کاپٹر کانگو کے شورش زدہ علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے۔

ان کے مطابق دونوں فوجی ہیلی کاپٹروں کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یوگنڈا نے کانگو میں باغی ملیشیا کی سرکوبی کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔