امریکا: خطرناک سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا

September 29, 2022

فائل فوٹو

خطرناک سمندری طوفان آئی این امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان آئی این کے باعث فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں، جس کے بعد متاثرہ حصوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

تیز ہواؤں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے، درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، فلوریڈا کے شہر ٹمپا اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس نے کمرشل پروازیں روک دی ہیں، والٹ ڈزنی کا اورلینڈو میں تھیم پارک بھی بند ہے۔

دوسری جانب کیوبا میں سمندری طوفان آئی این کے باعث 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔