ایبولا وائرس: ملک میں داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت

September 29, 2022

فائل فوٹو

سوڈانی ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ ممالک کے مسافروں کی اسکریننگ اور علامات سے متعلق آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے تمام داخلی راستوں پر صحت کے متعلقہ حکام الرٹ رہیں، مسافروں کی نگرانی اور تھرمل اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سوڈانی ایبولا وائرس کی مشتبہ اور علامات والے مریضوں کو فوری رپورٹ کیا جائے۔