پی سی بی کے ہائی سیکیورٹی زون سے وائرل ہونے والی ٹک ٹاک کا ڈراپ سین

September 29, 2022


ٹک ٹاکر علی فیضان نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہائی سیکیورٹی زون میں انٹری لی اور ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر شئر کردی جو لمحہ بھر میں وائرل ہوگئی لیکن جلد ہی اس معاملےکا ڈراپ سین ہوگیا۔

ٹک ٹاکر علی فیضان کی پی سی بی کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنائی اور انڈور ہال میں بیٹنگ پریکٹس کرتا رہا۔

ٹک ٹاکر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ویڈیو بنائی اور اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیر کی۔

ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہوئی تو معاملہ پی سی بی حکام کے نظروں میں بھی آگیا۔

پی سی بی حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا شخص پی سی بی کے ملازم کا مہمان تھا۔