ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

September 29, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہے۔

اسی طرح آج 10 گرام سونے کی قدر میں 1886 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 12 لاکھ 5 ہزار 86 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے سے 1651 ڈالر فی اونس ہے۔