ملکہ برطانیہ کی وفات کا سرکاری تصدیق نامہ جاری، موت کی وجہ ضعیف العمری

September 29, 2022

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کا سرکاری تصدیق نامہ جاری کردیا گیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی موت کی وجہ ضعیف العمری بتائی گئی ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی موت 8 ستمبر کو 3 بج کر 10 منٹ پر ہوئی۔ ملکہ برطانیہ کو بڑھاپے کے سوا اور کوئی بیماری نہیں تھی۔

ملکہ برطانیہ کی موت بالمورل قلعہ بالٹر میں واقع ہوئی۔