چینی جامعات میں داخلہ، سکالرشپ لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

September 30, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ پروگرام فار پاکستانی سٹوڈنٹس کے تحت چینی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالرشپ جیتنے والے طلباء کے اعزاز میں قبل از روانگی تقریب کا انعقاد کیا۔ ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 2019ء میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا اور اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء 289مقرر شدہ بہترین چینی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ ابھی تک اس پروگرام کے تحت 193طلباء سکالرشپ حاصل کر چکے ہیں ۔تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل و دیگر سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔