میری ناکامیوں کے باوجود شاہ رخ مجھے بادشاہوں جیسی عزت دیتا ہے، مہیش بھٹ

September 30, 2022

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں، حالانکہ میں نے ان کے ساتھ دو فلاپ فلمیں بنائیں، لیکن میری ان ناکامیوں کا شاہ رخ نے کبھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہت محبت و عزت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں۔

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے شاہ رخ کو بطور ہیرو کاسٹ کرکے 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کئی ہٹ فلموں کے ہدایتکار و پروڈیوسر اور پوجا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے شاہ رخ خان کو بڑا آدمی قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اس قسم کے لوگ نہیں بناسکتے، وہ بالکل الگ اور غیر معمولی ہے۔