کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت اور پی او اے متفق

October 02, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دس سال بعد حکومت اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ایک پیج پر آگئے ہیں،2012میں پی او اے کے ہونے والے انتخابات کے بعد دونوں کے درمیان کئی معاملات پر تنازعات جاری رہے تاہم دونوں نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے ملکر کوششیں کرنے پراتفاق کرتے ہوئے پاکستان میں 2024 میں ہونے والےسائوتھ گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے موثر حکمت مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی او اے کے وفد نے اپنے صدرلیفٹیننٹ جنرل ر عارف حسن کی سر براہی میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے ملاقات کی، پی او اے کے وفد میں سکریٹری جنرل خالد محمود اور محمد جہانگیر بھی شامل تھے۔