دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور زمبابوے انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو ہرارے میں بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ اب یہ فائنل منگل چھ جنوری کو دوبارہ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔ پاکستان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سمیر منہاس 48، عثمان خان 41 اور احمد حسین نے 37 رنز بنائے۔ زمبابوے کی طرف سے پناشے مزائی نے 4 ، لیروئے چیوالا اور شیلٹن مازویٹوريرا نے 2،2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل 29 دسمبر کو بھی پاکستان اور زمبابوے کا میچ منسوخ ہوا تھا۔