• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی کیمپ آج سے اسلام آباد میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لئےپاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنے چار میچ آسٹریلیا میں10سے14فروری تک ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ کھیلے گی۔ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد سے ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کی تیاری کے بارے میں پلان سے آگاہ کیا ۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے ارجنٹائن میں چاروں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پرو ہاکی لیگ کے فوری بعد مصر میں یکم سے سات مارچ تک پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔
اسپورٹس سے مزید