دبئی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں جب ایک روز کی بریک آئی تو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کراچی میں ڈے آؤٹ منایا۔ ویمن کرکٹرز مقامی کلب میں کارٹنگ سے لطف اندوز ہوئیں۔ ویمن کرکٹرز نے ڈے آؤٹ کی تصاویر بنائیں اور گپ شپ کی ڈے آوٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں اس سے کھلاڑیوں کا فوکس بڑھتا ہے۔ کھلاڑیوں نے بھی ڈے آؤٹ کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا کیمپ میں فٹنس پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے ۔