• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خواتین امپائر اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) کراچی میں خواتین امپاور اسپورٹس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت میں میگا پراجیکٹ اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں خواتین کے کھیل اور تعلیم کے مستقبل کو یکسر تبدیل کرنا ہے۔ والی بال کی نوجوان کھلاڑی اور بین الاقوامی کوچ علیشہ جنید نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور امپاور اسپورٹس اکیڈمی مل کرنوجوان باصلاحیت لڑکیوں کی شناخت، تربیت اور بااختیار سازی کرے گی ، عالمی معیار کی کوچنگ، مقابلوں اور قومی و بین الاقوامی کامیابی کے واضح راستے میسر آئیں گے، اس موقع پرشہناز رمزی نے بھی خطاب کیا ۔
اسپورٹس سے مزید