سڈنی (جنگ نیوز)انجری مسائل سے نبردآزما آسٹریلیا کے اسٹار بولر جوش ہیزل وڈ اور پیٹ کمنز کاپاکستان کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے کھیلنا مشکل ہے ۔ جو 2026 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلی جائے گی ۔ کمنز نے ایشز سیریز کا ایک ٹیسٹ کھیلا تھا جبکہ ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے پہلے میچ کے بعد ایشز سے باہر رہے۔ آسٹریلیا کے سلیکٹرز کے چیئرمین جارج بیلی نے کہا کہ دونوں ممکنہ طور پر پاکستان سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، مگر ورلڈ کپ شروع ہونے تک فٹ ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں 28 بار آمنے سامنے مقابلہ کیا، جن میں آسٹریلیا نے 14 اور پاکستان نے 13 میچز جیتے، جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔ آسٹریلیا کا ورلڈ کپ اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، پیٹ کمینز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کون مین، گلین میکس ویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوینس اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔