• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف ملازمین تنخواہ نہ ملنے سے پریشان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنے ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہ دو سال گذرنے کے باوجود ادا کرنے میں ناکام ہے، کراچی اور لاہور میں موجود 30سے زائد ملازمین کو سابق صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کے دور میں 2023میں ستمبر سے دسمبر تک کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی ، جنوری میں نئے صدر طارق بگٹی نے عہدے کا چارج سنبھالا مگر وہ بھی دو سال میں ملازمین کو بقایاجات ادا کرنے میں قاصر رہے، جبکہ پچھلے سال دسمبر کی تنخواہ بھی ملازمین کو ادا نہیں کی گئی ہے، ملازمین نے کہا ہے کہ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں،دوسال قبل جن لوگوں سے اداھار لے کر گھر چلایا تھا وہ اب رقم کی واپسی کا تقاضا کررہے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید