• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آسٹریلیا کا عثمان خواجہ کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز نے تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام آباد میں پیدا ہونے والے 39 سالہ عثمان سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 87 ٹیسٹ میچز کھیلے ۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا، عثمان، آپ نے میدان میں جو کچھ بھی کیا اور میدان کے باہر عوام کیلئے جو اثر چھوڑا، اس پر آپ فخر کر سکتے ہیں۔ خواجہ کی ریٹائرمنٹ پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیم ساتھی اور شائقین بھی ان کی خدمات کو سراہ رہے ہیں۔دریں اثنا آسٹریلین قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے عثمان خواجہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔