کراچی(اسٹاف رپورٹر)62 ویں قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ یکم سے8فروری تک پشاور میں کھیلی جائے گی۔ عرفان سعید اور غذالہ صدیقی خواتین ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، اس سے قبل قومی جونیئر مقابلے لاہور میں ختم ہوئے۔ جس میں مینز سنگلز انڈر 19 میں ایم عمر نے حسین شہزاد بوائز سنگلز انڈر 17 میں نجم الثاقب نے عبدالحسیب خان کوبوائز سنگلز انڈر 15 فائنل میں ہارون احمد نے ایم حسنین کو شکست دی، خواتین انفرادی فائنل میں مریم حنیف (واپڈا) نے آمنہ اختر (پنجاب) کو انڈر 17 میں ثروت فاطمہ (آرمی) نے ہمنا ارشاد کو مات دی ۔